مظفرآباد آزادکشمیر سمیت دارالحکومت مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ شروع شہر سمیت دیگر علاقوں کی سیوریج لائن بند ! گٹروں کا پانی سڑکوں پر تیرنے لگا،بارش کا پانی عدم نکاسی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،بلدیہ نے شہر میں صفائی کے نظام کو ٹھپ کرکے الیکشن مہم شروع کررکھی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث پہاڑوں پر اپریل کے مہینے میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع جبکہ شہری علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ،میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی نااہلی کے باعث سیوریج لائنیں بند جبکہ گٹروں کا پانی بھی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدیدمشکلات کا سامناجبکہ بلدیہ اہلکاروں نے اپنے انتخابات کی تیاری میں تمام تر وسائل ووٹوں کی خرید و فروخت پر خرچ کرڈالے جس کے باعث علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے وزیر بلدیات فوری طور پر نوٹس لیں