Site icon روزنامہ کشمیر لنک

یاسین ملک کے ساتھ ناروا سلوک اور نام نہاد بھارتی انتخابات کے خلاف احتجاجی ہڑتال

کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ کئی مقامات پر احتجاجی جلسے جلوس اور مطاہرے کیے گئے
کئی مقامات پر احتجاجی مظاہروں میں یاسین ملک کو فوری طورپر سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ
شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ایس ایس پی کے دفتر پر دستی بم حملہ ، کئی علاقے محاصرے میں سری نگر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کے ساتھ بھارتی حکومت کے ناروا سلوک اورمقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد بھارتی انتخابات کے خلاف منگل کو احتجاجی ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر احتجاجی جلسے جلوس اور مطاہرے کیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ آزادی پسند قیادت (جے آر ایل) نے احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی تھی۔مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ آزادی پسند قیادت (جے آر ایل)سید علی گیلانی ، میرواعط عمرفاروق اور یاسین ملک پر مشتمل ہے ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک نے بھارتی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف منگل کو13 ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ وہ نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی صحت انتہائی خراب ہے ۔ ادھر مائسمہ سرینگر میں یاسین ملک سے اظہار یک جہتی کے لیے ہڑتال اور مظاہرہ کیا گیا، مائسمہ میں دکانداروں نے بطور احتجاج شٹر گرادئے۔عین شاہدین نے بتایا کہ مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات بھی کئے گئے لبریشن فرنٹ سے وابستہ کارکنوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے یاسین ملک کو فوری طورپر سرینگر منتقل کرنے کے ضمن میں نعرے بلند کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مائسمہ ، گائو کدل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی ہڑتال رہی جبکہ ٹریفک کی آمدورفت بھی پوری طرح سے معطل رہی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے مائسمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اضافی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ خار دار تار بھی بچھادی گئی۔جنوبی کشمیر میں بھارتی لوک سبھا ( ایوان زیریں )کی اسلام آباد نشست کے انتخابات منگل کو ہوئے ۔ انتخابات کے موقع پر اسلام آباد،پلوامہ ، کولگام اور شوپیاں چاروں حساس اضلاع میں 30ہزار اضافی فورسزاہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھاعوام نے اننت ناگ اسلام آباد میں ہونے والے بھارت کے نام نہادپارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کابائیکاٹ کیا ۔جنوبی کشمیر بالخصوص ضلع اننت ناگ میںفورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی سے فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا تھا ۔جنوبی کشمیر کی اننت ناگ پارلیمانی نشست اننت ناگ، ڈورو، کوکر ناگ، شانگس، بجبہاڑہ اور پہلگام اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ر ائے دہندگان کی انتہائی کم تعداد نے پولنگ مراکز پر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ پولنگ کی شرح 4.90فیصد رہی۔ شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ایس ایس پی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ۔ دستی بم کا نشانہ خطا ہو گیا دفتر کے گیٹ کے باہرزور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا جس سے علاقے میں افراء تفری خوف و دہشت کاماحول پھیل گیادوکانداروں نے اپنی دکانیں کھلی چھوڑے دیںاور راہگیروںکے ساتھ محفوظ مقا ما ت کی طرف بھاگنے پرمجبور ہوئے ۔ دھماکے کے بعد فورسزنے علاقے کا محاصرہ کیا اور رتلاشی کاروائی شروع کر دی ۔ بھارتی فورسز نے ضلع میں درجنوں نوجوانوں کو انتخابات سے قبل حراست میں لیا ہے ۔۔پولیس نے دھرنہ ،کپرن ،مانٹہ پورہ علاقوں میں دوران شب کئی مکانوں پر چھاپہ ڈالے اور درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بند کردیا ۔ انتخابات سے قبل ہی موبائیل انٹرنیٹ رفتار میں کمی کی گئی ۔ادھر شوپیان کے ایک مضافاتی گائوں میں محاصرے کے دوران نوجوان کی ہڈی پسلی ایک کردی گی۔مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے محاصرے کے دوران ایک مقامی نوجوان سرتاج بٹ کی بری طرح مار پیٹ کرکے اسکی ہڈی پسلی ایک کردی جسے بعد میں ضلع ہسپتال شوپیان میں داخل کیا گیا۔

Exit mobile version