لاہور: سری لنکا میں کشیدہ حالات کے بعد قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے ساتھ سیریزکے انعقاد سے انکار کردیا ہے اور سری لنکن کرکٹ بورڈ موجودہ صورت حال میں سیریز کے انعقاد کے لیے تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا نے موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا۔واضح رہےکہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سے سری لنکا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔