ناٹنگھم: ورلڈکپ 2019 کے دوسرے مقابلے اور پاکستان کے پہلے میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈ کپ 2019ء کا دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا جس کے لیے 12 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں جس کا اعلان آج ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سے پہلے میچ کے لیے ممکنہ 12 کھلاڑیوں میں حارث سہیل ، محمد حسنین اور محمد عامر شامل نہیں ہوں گے۔سابق کپتان شعیب ملک اور آصف علی میں سے کسی ایک کھلاڑی کو گیارہ رکنی ٹیم میں جگہ ملے گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی شامل ہیں۔