Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا سے شکست کا ریکارڈ نہ توڑ سکا

ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں انڈیا نے پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو سات رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم نے ٹیم کے سکور میں 48 رنز کا اضافہ کیا اور کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔فخر زمان نے نصف سینچری مکمل کی مگر 62 رنز پر وہ بھی کلدیپ کی گیند پر چاۃل کو کیچ دے بیٹھے۔محمد حفیظ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پانڈیا کی گیند پر نو رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے ان کے بعد شعیب ملک آئے اور بغیر کوئی رنز بنائے چل دیے انکو بھی پانڈیا نے بولڈ کیا۔کپتان سرفراز احمد بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کر سکے اور صرف 12 رنز پر شنکر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
35اوورز کے بعد ڈی ایل میتھڈ کو لاگو کرتے ہوئے میچ 40 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور پاکستان کو 302 رنزکا ہدف پورا کرنا تھا مگر پاکستانی ٹیم صرف 212 رنز بنا پائی۔
انڈیا کی جانب سے شنکر، پانڈیا اورکلدیپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ روہت شرما کو مین آف دی میچ کو ایوارڈ ملا۔
انڈیا کی بیٹنگ
اولڈ ٹریفرڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی انڈیا نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز روہت شرما اور راہُل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 136 تک پہنچایا انڈیا کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راہُل تھے 57 رنز پر وہاب ریاض کی گیند پربابر اعظم نے ان کا کیچ پکڑا۔دوسرے نمبر پراوپنر آنے والے روہت شرما نے 140 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اورحسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پانڈیا نے 26 رنز پر محمد عامر کو چھکا لگانے کو کوشش کی اور بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔دھونی کو بھی محمد عامر نے ایک رنز پر پویلین بھیجا انکا کیچ سرفراز نے پکڑا۔47ویں اوور میں بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے رک گیا تاہم کوئی اوور ضائع نہیں ہوا کھیل دوبارہ شروع ہوا تو وراٹ کوہلی ون ڈے میں چوتھی مرتبہ محمد عامر کا نشانہ بنے انہوں نےٹیم کے مجموعی سکور میں 77 رنز کا اضافہ کیا۔آخر میں شنکر 15 اور جادیو نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامر نے تین، وہاب اورحسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آصف علی اور شاہین آفریدی کی جگہ عماد وسیم اور شاداب خان آج کھیل رہے ہیں۔دوسری جانب ورلڈ کپ سے ہٹ کر ون ڈے میچز کا ریکارڈ دیکھا جائے تو پاکستان کو انڈیا پر واضح برتری حاصل ہے اب تک دونوں ٹیموں نے 131 میچز کھیلے ہیں 74 مرتبہ پاکستان نے انڈیا کو زیر کر رکھا ہے، 56 مرتبہ انڈیا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔
آئی سی سی رینکنگ کے اعتبار سے انڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے مگر یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو زبردست طریقے سے ہرایا ہے۔
اولڈ ٹریفرڈ میں اس سے پہلے دونوں ٹیمیں اس میدان میں ایک ہی بار آمنے سامنے آئیں 1999 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

Exit mobile version