Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ورلڈکپ میں شکست کے بعد رنویر کی پاکستانی شائقین کو تسلیاں

ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر جہاں بھارتی فنکار خوشی سے نہال تھے وہیں رنویر سنگھ نے پاکستانی شائقین کو میچ ہارنے پر حوصلہ بھی دیا۔ورلڈکپ میں پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر کا رخ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت سے ایک بار پھر میچ نا جیت سکی جس نے قومی شائقین کرکٹ کو بہت اداس کیا۔میچ کےمتعلق سوشل میڈیا پر فنکاروں نے دل کھول کر تبصرہ کیا۔بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے میچ کے بعد اداس ہونے والے پاکستانی شائقین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ’اداس نہ ہوں آپ کی ٹیم نے بھی اچھا کھیل پیش کیا‘۔دوسری جانب پاکستانی فنکاروں نے بھی دل کھول کر بھارتی ٹیم کی تعریفیں کیں۔پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور کامیڈین زید علی قومی ٹیم کی پرفامنس سے ناخوش دکھائی دیے۔انہوں نے کھیل کے میدان سے ٹوئٹر پر تبصرہ کیا کہ ملک اور قومی ٹیم کے لیے محبت، لیکن سچائی یہی ہے کہ بھارت کی ٹیم ہم سے کئی گنا بہتر ہے ، ایک وقت تھا کہ ہماری ٹیم بہتر مقابلہ پیش کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔

Exit mobile version