ساؤتھمپٹن: ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ساؤتھمپٹن کے روز بول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کے ان فارم بلے باز روہت شرما آج ٹیم کو اچھا رن ریٹ دینے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ دوسرے اوپن لوکیش راہل بھی 30 رنز بناسکے۔ٹورنامنٹ میں افغانستان کی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچ میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔جب کہ بھارت نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں تین میں کامیابی حاصل کی اور ایک بارش سے متاثر ہوگیا۔پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخر یعنی دسویں نمبر پر ہے۔