Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ورلڈکپ 2019: جنوبی افریقا کیخلاف جیت پر آرمی چیف بھی ٹیم کی کارکردگی کے معترف

لندن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے کیلئے لارڈز کرکٹ اسٹیڈيم میں آئے، برطانوی وزیر خارجہ بھی آرمی چیف کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی آرمی چیف کے ہمراہ میچ دیکھا، میچ کے بعد پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیم کی تعریف بھی کی۔لندن کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ کو دیکھنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی گراؤنڈ پہنچے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور خود بھی کھلاڑی رہے ہیں چند ماہ قبل وہ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے گئے تھے۔آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان، پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔سابق کرکٹرز ظہیر عباس مشتاق محمد،آصف اقبال کے علاوہ سابق ہوم سیکریٹری سندھ وسیم احمد بھی لارڈز میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے ورلڈ کپ میچ میں لارڈز کا گراؤنڈ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا منظر پیش کر رہا تھا جو پاکستانی کرکٹ مداحوں سے بھرا ہوا تھا۔پاکستان نے اس اہم میچ میں جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دی۔

Exit mobile version