ساؤتھ ایمپٹن: کرکٹ ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں افغانستان کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ہیمشائر باؤل کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ روکا گیا اور اسے کچھ دیر تاخیر کےبعد شروع کیا گیا۔افغان ٹیم گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، راشد خان، اکرام الی خیل، دولت زدران اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔بنگلادیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، لٹن داس، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔