قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔30 سالہ عماد وسیم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ثانیہ اشفاق کے ساتھ 26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔عماد وسیم اس وقت ناٹنگھم شائر میں ٹی 20 وائیٹیلٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنی شادی کے لیے وقفہ لیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے اپنی کرکٹ مصروفیات سے کچھ ہفتوں کا بریک لیں گے اور شادی کے بعد دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ذارئع کے مطابق عماد اور ثانیہ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی بھارتی دوشیزہ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔