Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حسن علی اور سامعہ خان کا ‘پری ویڈنگ فوٹو شوٹ’

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آج سامعہ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔حسن علی کی رسم حنا کی تقریب گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔آج شام دونوں نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس سے قبل دونوں نے دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ کے قریب ساحل سمندر پر شاندار پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کرایا۔پری ویڈنگ شوٹ میں حسن علی نے کالے رنگ کی شرٹ کا انتخاب کیا جب کہ ان کی ہونے والی اہلیہ سامعہ نے ہلکے انگوری رنگ کی عروسی میکسی زیب تن کی۔حسن علی کی ہونے والی اہلیہ بھارتی دوشیزہ ہیں جن سے ان کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔حسن علی کی آج نکاح کی شیروانی ریڈ اور بلیک ہوگی جب کہ سامعہ بھارتی عروسی لباس زیب تن کریں گی۔

Exit mobile version