پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے ناموں کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پانچ رکنی پینل نے گزشتہ ہفتے کوچز کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔جن افراد کے انٹرویوز کئے گئے تھے ان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، ڈین جونز اور وقار یونس سمیت 5 افراد شامل تھے۔پری سیزن کیمپ میں کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق کپتان مصباح الحق کو ڈین جونز اور یوہان بوتھا پر ترجیح دی جا رہی ہے۔مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی مصباح الحق کو ہی سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کے مدمقابل کوئی نہیں ہے۔محمد اکرم وقار یونس کے مقابلے میں دستبردار ہوئے تو پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین بولر کورٹنی والش کا انٹرویو کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس ہی پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ ہوں گے۔