دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر حکومت پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنکاک میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت ہوئی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تکنیکی سطح ہر 4 ماہ کی کارکردگی پر ایف اے ٹی ایف حکام کو بریف کیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرے گا جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی اور ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔