گوجرانوالہ کے نجی اسپتال میں نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش معمہ بن گئی۔پولیس نے گوجرانوالہ کے نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تاہم یہ خودکشی تھی یا قتل اس حوالے سے کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔نرس کی والدہ نے اسپتال انتظامیہ کو قصوروار ٹہراتے ہوئے کہا کہ بیٹی کے گلے پر پھندے کا کوئی نشان نہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو دکھا دی۔ادھر گوجرانوالہ پولیس نے نجی اسپتال سے نرس کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔واقعے کا مقدمہ نرس کے بھائی راشد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کی اگلے ماہ رخصتی تھی، واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے لیکن حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد دیں گے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔