Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی

کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے والی سڑک کو مرمتی کام کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئ ہے۔ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے والی سڑک پر مرمتی کام جاری ہے جس کے سبب للی برج سے پی آئی ڈی سی سگنل جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شہریوں کے لیے پی آئی ڈی سی سے للی برج جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ للی برج سے ٹریفک کو دائیں جانب کینٹ اسٹیشن جانے والی سڑک پر موڑا جارہا ہے۔

Exit mobile version