پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی 12 سالہ بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں پیار بھرا پیغام دیا جس نے سب کے دل موہ لیے۔گزشتہ روز عدنان صدیقی کی 12 سالہ بیٹی دانیہ کی سالگرہ تھی اور اس موقع پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔ویڈیو میں عدنان صدیقی اپنی 12 سالہ صاحبزادی کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اسی کے ساتھ اس ویڈیو پر انہوں نے بیٹی کے لیے ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں پیار بھرا انداز اپناتے ہوئے بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ میری چھوٹی بیٹی جو کہ 12 سال کی ہوگئی ہے، جو اب مزید سمجھدار اور پیاری ہوگئی ہے۔‘عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ میری پیاری دانیہ جانیہ میں ہر سال تمہاری سالگرہ کے موقع پر ایک نوٹ لکھتا ہوں مگر اس بار یہ نوٹ بہت خاص ہے کیونکہ جس طرح تم وقت کے ساتھ ساتھ بڑی ہورہی ہو تم اتنی ہی نرم دل ہوتی جارہی ہو۔‘