کراچی کے رکشہ ڈرائیور قاسم علی خان کی سریلی آواز میں شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔قاسم علی ایک رکشہ ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور جادوئی آواز بھی رکھتے ہیں۔ٹوئٹر پر حال ہی میں ایک صارف نے ان کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ رکشہ ڈرائیور نہایت ہی سریلی آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا گانا ’زندگی میں تو سب ہی پیار کرتے ہیں‘ گنگنا رہے ہیں۔اس ٹوئٹ میں صارف نے رکشہ ڈرائیور کے بارے میں بتایا کہ قاسم علی کا کلاسیکل گلوکار بننے کا خواب تھا جو کہ غربت کی وجہ چکنا چور ہوگیا۔قاسم علی اپنا پیٹ پالنے کے لیے رکشہ چلانے پر مجبور ہیں اور ان کا گلوکار بننے کا خواب شاید غربت کی وجہ سے پورا نہ ہوسکا۔قاسم عل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین اور دیگر معروف شخصیات ان کی آواز کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹس کا سلسلہ اب تک تھم نہیں سکا ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے قاسم علی کی آواز کی تعریف کی۔