Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بیت الخلاء سے متعلق حکومتی رپورٹ نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ملک کے تمام دیہی علاقوں میں بیت الخلاء بنانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔نیشنل اسٹیٹسٹکل آفس ( این ایس او) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے متعدد دیہی علاقے ایسے ہیں جہاں بیت الخلاء سرے سے بنائے ہی نہیں گئے۔گزشتہ ماہ نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی ٹوائلٹ پروگرام کے تحت بھارت کے 100 فیصد گاؤں میں گندگی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔تاہم این ایس او کی نئی رپورٹ نے نریندر مودی کے بیت الخلاء بنانے کے جھوٹے دعویٰ کی قلعی کھول دی ہے۔اعداو شمار کے مطابق بھارت کے دیہی علاقوں میں سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہاں ایک چوتھائی سے بھی زائد دیہی علاقوں میں بیت الخلاء کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

Exit mobile version