Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سنگین غداری کیس: 17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے: خصوصی عدالت

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا کہنا ہے 17 دسمبر تک دلائل مکمل نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس سیٹھ وقار کی سربراہی میں ہوئی۔نئی پراسیکیوشن ٹیم کی طرف سے پیش ہونے والے وکلاء نے تیاری کے لیے وقت کی درخواست کی گئی جس پر جسٹس سیٹھ وقار نے ریمارکس دیئے کہ باقی کیسز کو سائیڈ پر رکھ کر یہ مقدمہ لڑیں۔جسٹس نذر اکبر نے ریمارکس دیئے نہیں چاہتے کہ پراسیکیوشن کے ہاتھوں میں کھیلا جائے، کیس کی تیاری کے لیے 4 دن بہت ہیں۔جسٹس سیٹھ وقار نے کہا کہ عدالت کے ججز ملک کے مختلف حصوں سے آتے ہیں۔پراسیکیوٹر علی ضیاء باجوہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے اوپر بہت دباؤ ہے، جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا کہ وکیل اور عدالت پر کیا دباؤ ہو سکتا ہے، وکیل کا کام عدالت کی معاونت کرنا ہے۔پراسیکیوٹر علی ضیاء باجوہ نے کہا کہ 15 دنوں کا وقت کیس کی تیاری کے لیے دے دیا جائے۔

Exit mobile version