Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جنوبی وزیرستان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version