وزیراعظم پاسپورٹ کی شرط پر نظرثانی کریں تاکہ کوئی فاقہ کشی کا شکار نہ ہو
مظفرآباد(سپیشل رپورٹر )پیپلزپارٹی حلقہ کوٹلہ آزادکشمیر کے راہنما نذیر احمد چوہدری نیاپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاسپورٹ رکھنے والے بہت سے ایسے افراد ہیں کہ باہر نہیں گئے لیکن مستحق ہیں۔ایسے افراد بھی ہیں کہ باہر سے واپس آئے ہیں پانچ چھ سالوں سے اپنے ہی ملک میں محنت مزدوری کررہے ہیں۔گھر اپنا ہوتا ہے لیکن ایک دن کی دیہاڑی سے اپنا گزارہ کرتے ہیں اور کوئی ذریعہ معاش نہیں۔ان میں سے زیادہ تر افراد کی تعداد وہ ہے جو خلیج ممالک میں.800 /1000یا 1500 ریال، درہم ، پر مزدوری کرتے تھے۔اندرون ملک بھی مزدور تھے اور باہر بھی ۔آج کل اس احساس پروگرام ریلیف سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے رہے اور نہ ادھر کے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی کوئی میکنزم بنائیں اور پاسپورٹ کی شرط پر نظرثانی کریں تاکہ کوئی بھی فاقہ کشی کا شکار نا ہو۔