Site icon روزنامہ کشمیر لنک

راولاکوٹ،مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے کاآغاز

عوام کوچاہیے وہ حکومت اورضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،محمدحفیظ
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرضلع کونسل پونچھ ، محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے کیا گیا ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل پونچھ نے ہمراہ چیف آ فیسر اور ٹیکس آ فیسر کے حدود ضلع کونسل پونچھ میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سپرے کا دوبار آغاز کر دیا ہے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد حفیظ خان کا کہنا تھا کہ سپر کے اس مرحلے میں ٹائیں ، ڈھلکوٹ ،تھوراڑ داتوٹ،علی سوجل ،ھورنہ میرہ،بنجوسہ چھوٹا گلہ حسین کوٹ کا علاقہ شامل ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ لوکل کمیونٹی کا دوران سپرے بہت اچھا تعاوں رھا ھے کہ کورونا وائرس ایک خطرے ناک جراثیم جس سے ساری دنیا میں ہزاروں لوگوں کی اموات ہوئی ہیں آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جس طرح وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اقدام کئے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کرونا وائرس جیسے جان لیوا وائرس سے بچا جا سکے کے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل پونچھ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version