مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈائون اور کرفیو کو300سے زائددن ہوچکے،بے لگام فورسزکشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھارہی ہیں
آزادکشمیرکے غیورعوام پوری قوت سے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں:اپوزیشن لیڈرکی وفودسے گفتگو
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کرکے بھارتی فاشزم اور ہندو توا کی انتہا کر دی ہے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون اور کرفیو کو 300سے زائد دن ہوچکے ہیں بے لگام بھارتی سیکورٹی فورسز کشمیریوں پر دنیا کے بدترین مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں بھارتی حکومت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مرتکب ہے قابض بھارتی افواج کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے ،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل انسانیت سوز مظالم ظم وبربریت کو رکوانے اور خطے میں جارحانہ عزائم کی مرتکب بھارتی حکومت کی چیرہ دستیوں کے خلاف ا پنا کردار ادا کرے ۔وہ یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے دوران انسانیت کو بچانے کے بجائے جنگی جرائم میں مصروف عمل ہے ہندوستان سے ہزاروں کی تعداد میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے اس خطہ کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہاہے نریندرا مودی کی فاشٹ پالیسیوں نے جنوبی ایشیا کا امن کو تہہ بالا کرکے رکھ دیا ہے بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے اور ہندو توا کے نظریے کو عام کیا جارہا ہے جس سے مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتیں انتہائی خوف وہراس کا شکار ہیں۔آزاد کشمیر کے غیور اور بہادر عوام پوری قوت سے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار ہیں۔
چودھری یاسین