Site icon روزنامہ کشمیر لنک

المناک حادثے میں سردار صغیر چغتائی کی وفات پر افسوس ہے، سیف اللہ نیازی

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی، سیکرٹری جنرل عامر کیانی، کوآرڈینٹر برائے جنرل سیکرٹری کشمیر افیئر نعمان شاہ، سینیٹر عبدالقادر کی وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و سینئر رہنما تحریک تحریک انصاف سردار تنویر الیاس کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر آمد، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی کی المناک حادثے میں وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہ سردار صغیر چغتائی کے المناک حادثے نے ہمیں رنجیدہ کردیا ہے، صغیر چغتائی شرافت ، رواداری اور اخلاق کے علمبردار تھے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا برسوں پر نہیں ہو سکے گا سردار صغیر چغتائی ایک شریف النفس انسان تھے انکی وفات سے پی ٹی آئی ایک اچھے سیاسی کارکن اور نامزد امیدوار اسمبلی سے محروم ہو گئی انکی وفات سے جہاں انکا خاندان اور اہل کشمیر سوگوار ہیں وہاں تحریک انصاف کا بھی بڑا نقصان ہے جس کی تلافی شاہد ممکن نہ ہو سکے۔

انہوں نے سردار تنویر الیاس اور انکے خاندان کو یقین دلایا کہ دکھ اور کرب کی اس گھڑی میں تحریک انصاف پاکستان انکے ساتھ کھڑی ہے اللہ تعالی سردار صغیر چغتائی کے درجات کو بلند اور انکے پورے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، سردار صغیر چغتائی کے المناک حادثے کے آٹھویں روز بھی ہزاروں افراد تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ پر آتے رہے دوسری جانب صغیر چغتائی اور ڈرائیور کی نعشوں کی تلاش کے لیے دریا جہلم کے اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Exit mobile version