Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن 2021: ‘سوشل میڈیا کی منفی استعمال پر کاروائی ہو گی’

اشفاق عباسی، صحافی، نیلم

الیکشن 2021آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے دوران کوئی بھی شخص سوشل میڈیا کاغلط استعمال نہیں کرسکے گا۔

مذہبی تنظیم یاکسی مسلک،کردار کشی،مذہبی منافرت سمیت کسی بھی ادارے کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔؎

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت باضابطہ کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرنیلم محمد شوکت خان یوسفزئی کے دفتر سے جاری سرکلر کے مطابق سوشل میڈیا پر نظر رکھنے اور منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سائبر کرائم ایکٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر آٹھ مقام سید عمران عباس نقوی نقوی ہوں گے جبکہ کمیٹی میں پی ڈی ایس پی اٹھ مقام، ایس ایچ او سٹی اور تھانہ لوت بھی شامل ہونگے۔

سرکلر کے مطابق سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر نیلم محمد شوکت خان یوسفزئی کے دفتر سے جاری سرکلر میں بتایاگیا کہ الیکشن کے دوران کوئی بھی شخص مذہبی منافرت سمیت، پروپیگنڈہ، یاافواسازی نہیں کرسکے گا۔

ایسے افراد کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے مذکورہ بالا آفیسران پر کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو نگرانی کریگی۔

Exit mobile version