Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی پی امیدواروں کی انتخابی مہم: بلاول بھٹوکل کوٹلی پہنچیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو مزید تیز تر کرنے کل بروز پیر آزاد کشمیر کے 4روزہ دورے پر کوٹلی پہنچیں گے جہاں وہ نکیال میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرکے آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا دھماکہ دار آغاز کریں گے۔

بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوراں 4جلسوں سے خطاب کریں گے۔

دوسرے مرحلے میں نکیال ایل اے 9میں واقع کالج گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسے کا آغاز دن 12بجے سے ہوگا۔

6جولائی بروز منگل کو آزاد جموں و کشمیر میں کوئی سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ 7جولائی بروز بدھ کو وہ پونچھ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ راولاکوٹ میں عباس پور ایل اے 18میں بوائز ڈگری کالج کے مقام پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسے کا آغاز دن 12 بجے سے ہوگا۔

اگلے دن 08 جولائی بروز جمعرات کو پونچھ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ حویلی ایل اے 17میں بوائز ڈگری کالج میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اگلا جلسہ 09جولائی بروز جمعہ میرپور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ میرپور میں ایل اے 02میں اسلام گڑھ کالج گرائونڈ پر ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اگلا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Exit mobile version