Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیر انتخابات: ہر ووٹ کے بدلے ایک کروڑ کا فنڈ دیں گے، وزیر امور کشمیر

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے میرپور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوتے ہی 500 ارب کا میگا ترقیاتی پیکج دیں گے۔ رٹھوعہ ہریام برج کے لیے کمپنی نے ایک ارب مانگا ہم نے دیا پھرتین ارب مزید مانگا ہم نے دیا لیکن حکومت آزاد کشمیر نے وہ فنڈز پل پر خرچ نہ کیے۔

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت قائم ہوتے ہی پہلی ترجیح میں پل کی تعمیر کا کام مکمل کروائیں گے۔ ان ڈاکو اور چوروں نے آپ کو کیا دینا ہے انشاء اللہ ہم منگلا،جاتلاں میرپور،مظفرآباد اور آزاد کشمیر بھر میں 4 ایم روڈ تعمیر کروائیں گے۔ آپ نے عمران خان کے وکیل اور سپاہی بن کر گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے۔ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا ان چوروں اور لیٹروں نے قومی خزانے کو لوٹا۔
لیکن عمران خان کی اللہ تعالیٰ نے مدد کی اور آج ملک تعمیروترقی کی منازل طے کررہا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب ہمارے امیدوار چوہدری ارشد نے کہا کہ جعلساز نے تو میں سمجھا کہ مریم نواز ہے اور جب یہ کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل ہے تو میں سمجھا وہ ہے جو یہ کہتا پھرتا ہے مجھے کیوں نکالا،لیکن جب اپنے مد مقابل کا کہا تو یاد آئی کے یہ تو سارا ٹبر چور ہے۔

جب میں اسمبلی میں بسم اللہ ہی پڑتا ہوں تو ایک چور بھاگ جاتا ہے۔ روشنیوں کے شہر کراچی کو تو آپ نے کچرے کا ڈھیر بنا دیاتھر میں پانی نہیں اور سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ ہسپتالوں میں دوائی نہیں،سکولوں میں استاد نہیں کیا آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بنانا چاہتے ہو۔
میں میرپور سے کہا رہا ہوں 2023ء میں سندھ کو نیا پاکستان دیں گے۔ ان چوروں نے کشمیر کا کیا مقدمہ لڑنا ہے ہمارا لیڈر جہاں جاتا ہے کشمیر کی وکالت کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں عمران خان نے کرپٹ مافیا اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کیا ہم بھی آزاد کشمیر میں کرپٹ مافیا کی چیخیں نکالیں گے۔ فاروق حیدر کی میرپور دشمنی زلزلہ متاثرین کی کوئی مدد نہ کی۔ ہم حکومت قائم کرتے ہی متاثرین زلزلہ کی داد رسی کریں گے۔ سوئی گیس،ہسپتال اور میرپور میں ائیرپورٹ قائم کریں گے۔

25 جولائی کو عوام بلے پر مہریں لگا کر تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں اور ان شاء اللہ 25 جولائی سے قبل وزیراعظم عمران خان میرپور آئیں گے۔ کھڑی کے کامیاب جلسے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرنے جارہی ہے۔

امیدوار اسمبلی چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ کھڑی کے جعلساز،سپریم کورٹ سے نااہل کو عوام 25 جولائی کو بلے پر مہریں لگا کر نشان عبرت بنائیں گے ان کرپٹ مافیا کا ٹھکانہ جیل ہو گا۔ کھڑی شریف کے عوام نے آج کامیابی کی نوید سنا دی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت قائم کر کے عوامی محرومیوں کا ازالہ کرئے گی۔

سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر راجہ نوید اختر گوگا،مرکزی رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر معروف چوہدری اور چوہدری قاسم محمود ایڈووکیت نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کا چڑھوئی کے مقام پر بڑا پاور شو، عوام کا سمندر دیکھ کر مخالفین خوفزدہ۔نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 12 چڑھوئی شوکت فرید نے چڑھوئی کے بڑے مگرمچھوں کو سرپرائز دے دیا۔

جلسے میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور, وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید، اور سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر معزز مہمانوں کا اہلیانِ چڑھوئی کی جانب سے والہانہ استقبال، کشمیر کا سفیر، عمران خان۔۔ عمران خان کے نعروں کی گونج۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ چڑہوئی میں گرڈ اسٹیشن ناڑ میں نیابت دیں گے نہیں دے دی۔  یہ آپکے جو بھی مطالبات ہیں سب پورے ہونگے نادرہ کا دفتر دے دیا پاسپورٹ آفس بھی ملے گا ایک ووٹ کی لیڈ دیں ایک کڑور کا فنڈ دیں گے جتنے ووٹوں کی لیڈ دیں گے ہر ووٹ کے بدلے کڑور روپے فنڈ ملے گا۔

Exit mobile version