Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر:فوجی کارروائیوں میں مدد کیلئے خواتین اہلکار تعینات

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع گاندربل میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران خواتین اوربچوں کی تلاشی لینے کے لئے آسام رائفلز کی خواتین فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ خواتین فوجی جن کو رائفل ویمن بھی کہا جاتا ہے، محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھر وں کی تلاشی میں بھی حصہ لیں گی۔

خواتین فوجیوں کو منشیات کی اسمگلنگ پر نظررکھنے کا کام بھی سونپا گیا ہے جس میں خواتین ملوث ہوتی ہیں۔

وادی کشمیر میں ان کی موجودگی سے بھارتی فوجیوں کو اب اپنی کارروائیوں کو منظم کرنے میں مدد ملے گی باالخصوص جہاں خواتین کی جامہ تلاشی لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ادھر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھرپوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں ممتازنوجوان رہنما برہان مظفر وانی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

Exit mobile version