Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حرا کی منگنی تڑواکر ان سے شادی کی: مانی

اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہلیہ اداکارہ حرا کی منگنی تڑواکر ان سے شادی کی۔

ماضی میں جیو کے ایک پروگرام میں میزبان عمر شریف کو دیے گئے انٹرویو میں مانی نے بتایا تھا کہ میں حرا کی دوست سے بات کیا کرتا تھا اور جب حراکی دوست کو ملنے کا کہا تو حرا بھی ساتھ آئی جس کے بعد ارادہ بدل گیا اور مجھے حرا پسند آگئی۔

مانی کا کہنا تھا کہ حرا کی دوست نے ہی مجھے ان کا نمبر دیا اور حرا سے ملاقات ہوئی جس میں حرا نے بتایا کہ میرے چار بھائی ہیں اور چاروں باڈی بلڈر ہیں۔

دورانِ شو حرا نے بتایا تھا کہ میرے والدین کو شک ہوا کہ میں رات کو منگیتر کے بجائے مانی سے بات کرنے لگی ہوں۔

مانی نے مزید کہا کہ میں نے حرا کو مجبور کیا کہ منگنی توڑ دو ہم شادی کرلیتے ہیں، پھر میں نے یہ قدم اٹھایا اور اپنے گھر والوں کو رشتہ دے کر بھیجا، میرے والد کو دیکھ کر حرا کے والد نے رشتے کی ہاں کی۔

والدین کو شک ہوگیا تھاکہ میں رات کو منگیتر کے بجائے مانی سے بات کرنے لگی ہوں: حرا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد مانی مجھے ہنی مون پر بھی سلامی کے پیسے سے لے کرگئے اور ہم جب ہنی مون پر گئے تو مانی کی 3 کزنز بھی ساتھ تھیں، مانی کا کہنا ہے کہ گھومنے گروپ کے لیے ساتھ جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ حرا اور مانی نے 2008 میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے 2 بیٹے بھی ہیں۔

Exit mobile version