Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ٹی ایل پی لانگ مارچ پھر چل پڑا، پولیس شیلنگ سے کئی زخمی

کالعدم جماعت کا احتجاج جاری ہے، مریدکے کے قریب ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ گوجرانوالہ میں موبائل سروس بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک اور انٹرنیٹ کی سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، احتجاج کے باعث مزید 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے جاں بحق اے ایس آئی کا تعلق قصور سے ہے ۔ تشدد سے ایک ہفتے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ۔

دوسری طرف احتجاج کے باعث 70 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔ احتجاج کے باعث زخمی پولیس اہلکاروں کی تعداد 645ہوچکی۔

دوسری طرف احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت بھی متحرک ہو گئی ہے، گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے، سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث بند کی گئی ہے۔

Exit mobile version