Site icon روزنامہ کشمیر لنک

این اے 133 الیکشن : پی ٹی آئی امیدوار نظرثانی فہرست سے بھی باہر

الیکشن کمیشن نے این 133 لاہور اور پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کردی جس میں این اے 133 الیکشن کے لیے پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا نام شامل نہیں۔

این اے 133 لاہور سے کل 14 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر سید باسط علی کےمطابق نظرثانی شدہ فہرست میں (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پی پی کے اسلم گل کےنام شامل ہیں۔

این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی جہاں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ نےکاغذاتِ مسترد کیے جانے کےفیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

پی پی 206 خانیوال کی نشست نشاط احمد خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے کی فہرست میں کل 20 امیدوار شامل ہیں، صرف ایک امیدوار رانا عبدالرحمان خان کےکاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے ہیں، اس حلقے میں پولنگ 16 دسمبر کو ہوگی۔

Exit mobile version