Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، بھاری مقدار میں غیر معیاری اشیاء ضبط

مظفرآباد اور ہٹیاں میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری اشیاء ضبط. مضر صحت آئل تلف۔کئی تاجروں کو بھاری جرمانے تفصیلات کے مطابق ٹیم فوڈ اتھارٹی نے مظفرآباد اور جہلم ویلی کے مختلف بازاروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں جنہیں ضبط کرتے ہوئے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے۔

تجزیہ رپورٹس موصول ہونے پر تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران کئی لیٹر مضر صحت آئل بھی تلف کر دیا گیا۔ جبکہ متعلقہ افراد پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ کرنے والے تاجر عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ فوڈ اتھارٹی اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہیں کرے گی۔ عوام مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کی نشاندہی کریں۔

Exit mobile version