Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ہاولنگر میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے والے سفاک ملزم محمد حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے اہلیہ پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر ڈی پی او بہاولنگر اور ان کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے رات بھر چھاپے مارتی رہی، پولیس ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون کو بازیاب کرواکر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر مقدمے کی خود پیروی کریں۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، خواتین پر تشدد، ہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔

Exit mobile version