Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پیپلزپارٹی میں خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں کی شمولیت

پیپلزپارٹی میں خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں کی شمولیت
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی میں خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔

خواجہ سراؤں کے رہنماؤں نے اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے رہنما بندیا رانا نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا تھا۔پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اس موقع پر خواجہ سراؤں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہر شعبہ ہائے زندگی کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر طبقے کو شمولیت پر خوش آمدید کہتی ہے۔

Exit mobile version