Site icon روزنامہ کشمیر لنک

‘باپ کی لاش بیٹی کو دکھا کر قہقہے مارنا بھارتی فوج کی سفاکیت کا مظہر ہے’

نازیبا ویڈیوسکینڈل

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ باپ کو قتل کر کے بیٹی کے سامنے قہقے لگانا بھارتی فوج کی سفاکیت کی انتہا ہے۔ قابض بھارتی فوج کا حیدر پورہ سرینگر میں کشمیری تاجر الطاف بھٹ کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد مقتول کی معصوم بچی کے سامنے قہقے لگانا سفا کیت کی انتہاء ہے اور انسانیت کی توہین ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی درندہ صفت فوج کی بربریت سے انسانیت شرما گئی ہے۔ ایسے واقعات ہندوستان کی قابض فورسز کا معمول ہیں۔

بھارتی قابض افواج نے یکم اکتوبر سے اب تک جعلی مقابلوں اورنام نہاد سرچ آپریشنز میں کم از کم 30 کشمیریوں کو شہید، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ہندوستان کے انتہا پسند حکمرانوں نے اپنی قابض فورسز کو کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کاکوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کشمیریوں کا بے گناہ خون نہ بہایا گیا ہو۔

مقبوضہ کشمیر کی دھرتی کشمیریوں شہدا کے مقدس خون سے معطر ہے۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم پر اپنی آنکھیں کھولے ۔
خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل وقت کا اہم تقاضا ہے ، کشمیریوں کو انکا حق حق خودارادیت نہ دیا گیا تو خطے میں ایٹمی جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں آئے روز پیش آنے والے ظلم و ستم کے واقعات المیہ بن چکا ہے،پانچ اگست کے غیر آئینی اقدام کے بعد سے اب تک پوری وادی عملا جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔ آئے روز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاجاتا ہے،قابض افواج کا یہ عمل انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے،ہندوستانی فورسز کے ظلم و بربریت سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچے اور بزرگ بھی محفوظ نہیں۔

Exit mobile version