Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ہندوستان کشمیرکے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے

آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیرکے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سر زمین کشمیر اولیا اور علماء کی جہدوجہد کے باعث آج اسلام کا گہوارہ ہے۔

تحریک آزاد ی یہاں سے ہمکنار ہو گی ۔ ہندوستان کو عوام طاقت کے سامنے جھکنا پڑے گا۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز آستانِ عالیہ کولاہ شریف میں پیر سید غلام یاسین شاہ مرحوم کے صاحبزادے سید حسنین علی فاطمی کی دستربندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ علماء اور صوفیا نے اس معاشرے اور خطے میں اسلام کی بہت خدمت کی آج اگر برصغیر میں اسلام ایک بڑی قوت ہے تو اسی کی وجہ سے انہی مشاہیدات کا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیرکے اسلامی تشخص کو مٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ او آئی سی سمیت دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے پوری قوت سے ہندوستان کی ثقافتی جاریت کو روکے رکھا ہے۔ ہٹلر کی ذہنیت کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کو اس مسلئے ہر توجہ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر سید غلام یا سین شاہ مرحوم کی علاقے اور آزاد کشمیر کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں ۔ انہوں نے عوام کی روحانی رہنمائی اور تربیت کیلئے آخری دم تک وقف رہے۔ آزاد کشمیر صوفیا کا گھر ہے اور ہندوستان یہاں کے مسلمانوں اور خطہ ٰکو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتایہاں کے بہادر عوام نے یہ خطہٰ لڑ کر اور خون بہا کر حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پر سید حسنین علی فاطمی کی دستار بندی کی اور کہا کہ جس طرح سید غلام یا سین شاہ مرحوم نے دینی خدمات کیلئے اس علاقے میں اپنے آپ کو وقف کیااسی طرح اللہ کرے سید یاسین شاہ مرحوم کے صاحبزادے سید حسنین علی فاطمی بھی اس علاقے میں دین کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ دریںا ثناء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے آستان عالیہ کولاہ شریف میں پیر سید غلام یا سین شاہ مرحوم کے مزا ر پر گل پاشی کی اور اس کے بعد دعا کی ۔

Exit mobile version