Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیر اعظم عمران خان کا سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم

عمران

وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری میں سیاحوں کے پھنسنے اور اموات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سانحے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی اموات پر افسردہ ہوں اور اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا۔ اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔ ایسےواقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیےجائیں گے۔

Exit mobile version