Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نشہ آور انجیکشن دیکر مریضوں کو لوٹنے والی جعلی نرس گرفتار

نشہ

سکھر کے سول اسپتال میں جعلی نرس بن کر نشہ آور انجیکشن دیکر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو اسپتال انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق سکھر سول اسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل تھی اس دوران ملزمہ نے اسے انجیکشن لگا کر لوٹنے کی کوشش کی جو اسپتال انتظامیہ نے ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے، ملزمہ کے قبضے سے نشہ آور انجیکشن اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Exit mobile version