Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سیاح پریشان نہ ہوں،تمام تر سہولیات دینگے:عبدالقیوم نیازی

سیاح

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ سیاح پریشان نہ ہوں،تمام تر سہولیات دینگے ۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان کی بریفنگ۔ حالیہ شدیدبارشوں اور برفباری کے بعد رابطہ سڑکوں کی بحالی اور مری میں جاری ریسکیو آپریشن میں آزادکشمیر پولیس، ریسکیو1122اور انتظامیہ کی ریسکیو آپریشن میں جاری سرگرمیوں کے حوالہ سے وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

کمشنر مظفرآباد نے وزیراعظم کو نیلم اور لیپہ شاہرات کی بحالی کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وادی لیپہ کی رابطہ سڑک کی بحالی کے کام کو تیز کرتے ہوئے جلد از جلد کھولا جائے۔ دیگر رابطہ شاہرات کی بھی ہمہ وقت بحالی یقینی بنائی جائے اور سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لیے کھلا رکھا جائے۔

سیاحوں کو تمام سہولیا ت فراہم کی جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ وزیراعظم نے حالیہ شدید بارشوں کے دوران انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے۔

موسم کی خرابی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیشگی انتظامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بھی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

Exit mobile version