Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب

اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروے ریپ کیس کی رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے، ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھیانک جرائم میں ملوث عناصر اعتدال پسند معاشرے اور انصاف کے نظام کیلئے چیلنج ہیں۔
یاد رہے کہ موٹر وے ریپ کیس میں اے ٹی سی میں سزائے موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

Exit mobile version