Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی میں مزید توسیع

مری

انتظامیہ نے مری میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی 17 جنوری تک بڑھادی گئی۔

دوسری جانب دیہی علاقوں میں اب بھی کہیں کہیں بجلی غائب ہے اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔ علاوہ ازیں انتظامیہ نے مری کی اہم شاہراہوں پر سے برف ہٹاکر انہیں کلیئر کردیا ہے جب کہ برف میں پھنسی گاڑیاں بھی جلد ان کے مالکان کو واپس کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ مری کے دوران 23 افراد بدترین ٹریفک اور برفانی طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہوئے۔

Exit mobile version