Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کی پروازوں میں 17 جنوری سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرا صحت اور تعلیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ این سی او سی نے ویکسی نیشن مہم اور اہداف کا حصول بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں ملک میں بیماری کے بڑھتے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اور این سی او سی نے ضروری اقدامات کے لیے صوبوں بالخصوص سندھ حکومت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے جس سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہے جہاں کورونا کی شرح 35 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

Exit mobile version