Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لگژری گاڑیوں سے لدے جہاز میں آگ لگ گئی

لگژری گاڑیوں

نیویارک: امریکہ میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے امریکہ ہزاروں قیمتی گاڑیاں لے جانے والے بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی۔ جہاز پر عملے کے 22 ارکان موجود تھے جنہیں پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز بحراقیانوس میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا۔ فوری طور پر بحری جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ پرتگال بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز پر لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم ایک جہاز متاثرہ جہاز کے قریب موجود ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے جہاز پر موجود کئی قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس بارے میں بھی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

Exit mobile version