Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پی ٹی آئی عذاب سے کم نہیں، پی پی پی کا لانگ مارچ نجات دہندہ ثابت ہوگا

پی پی پی کا لانگ مارچ

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عذاب سے کم نہیں، پی پی پی کا لانگ مارچ نجات دہندہ ثابت ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ پاکستان کے عوام کے لئے نجات دہندہ ثابت ہو گا۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے نااہل حکمران اپنی کرسیاں بچانے اور ذاتی تجوریاں بھرنے میں مگن ہیں۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے ہر تیسرے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافہ کرکے معاشی گردی کی جارہی ہے۔

نیازی حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔ ظالم حکمرانوں کو گھر بھیج کر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی حکومت کا قیام عمل میں لا کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور پاکستان کو درپیش چیلنجرسے باہر نکال کر ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کشمیر پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان کے حالات دگر گوں ہیں۔

غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ۔ روزگار فراہمی کے بجائے بیروزگاری میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ مہنگائی،غربت،بے روزگاری اور لا قانونیت کے خلاف عوام کا سڑکوں پر آنا لانگ مارچ کی کامیابی کی دلیل ہے۔ عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کر رہا ہے۔ لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جیالے پرتپاک استقبال کریں گے۔لاکھوں کارکن اسلام آبادپہنچنے کے لئے بے تاب ہیں۔

Exit mobile version