Site icon روزنامہ کشمیر لنک

گارنٹی دیں میں اگلے گھنٹے زندہ ہوں گا تو جواب دو میں پاکستان کا چیف جسٹس بنوں گا کہ نہیں: قاضی فائز عیسیٰ

قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر مجھے یہ کوئی گارنٹی دے کہ میں اگلا گھنٹہ زندہ بھی رہوں گا کہ نہیں تو میں اس سوال جوا ب دے دوں گا کہ میں پاکستان کا چیف جسٹس بنوں گا کہ نہیں۔

یہ دلچسپ جواب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے دوران تقریب میں موجود ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو کلپ کے مطابق صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاکستان کا چیف جسٹس بننے کے حوالے سے کتنے امکانات روشن ہیں۔ سوال پر پہلے تو ہال میں موجود شرکاء کی جانب سے قہقہہ لگایا گیا، اس کے بعد اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے گارنٹی دیں یا یقین دہانی کرائیں کہ میں اگلے گھنٹے زندہ ہوں گا تومیں آپ کے سوال کا جواب دے دوں گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے جواب پر ہال میں موجود شرکاء کی جانب سے بھرپورتالیاں بجائی گئیں۔

Exit mobile version