Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرپور: نوجوان ڈوب کر چل بسا واقعہ کیسے پیش آیا جانئیے

نوجوان ڈوب کر چل بسا

میرپورمیں گرمی سے تنگ آکر نہر اپر جہلم میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر چل بسا۔

نوجوان گرمی کی شدت سے تنگ آکر نہر اپر جہلم میں نہانے گیا تو ڈوب گیا مرنیوالے نوجوان کی نعش پانی سے نکال لی گئی ورثاء شدت غم سے نڈھال۔ نہر اپر جہلم میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر انتظا میہ عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکی۔

نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ انتظامیہ کیخلاف درج کیا جانا چاہئے۔ عوامی حلقوں کا احکام بالا سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شیری نامی نوجوان جو کہ ساکن گورسیاں جاتلاں کا رہائشی تھا گرمی سے تنگ آکر وہ نہر اپر جہلم میں نہا رہا تھا کہ پانی کے بہاؤ کی نذر ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں ڈوب گیا۔

ڈوبتے نوجوان نے شور مچا تے ہوئے بچاؤ، بچاؤ کی آزوازیں دیں مگر وہ پانی میں ڈوب گیا نوجوان کی نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جواں سالہ بیٹے کی موت نے ورثئا کو شدت غم سے نڈھال کر دیا۔

Exit mobile version