Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال، مزارقائد پرحاضری

وزیراعظم

وزیراعظم کا عہدہ سنبھلانے کے بعد پہلی مرتبہ میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزارقائد پر حاضری دی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سندھ کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ پھو ل رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

شہبازشریف نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ شہباز شریف بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ فوری طور پر کراچی پہنچنے کے بعدانہوں نے مزار قائد پر حاضری دی،پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، الحاج اکرم خان درانی، سندھ کابینہ کے ارکان اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Exit mobile version