Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پنجاب، مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 34دہشتگرد گرفتار

لاہور(کشمیر لنک نیوز)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کاروائیاں لاہور ، بہاول نگر، بہاولپور، گجرانوالہ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، نارووال ، سرگودھا ، چکوال ، جہلم ، اٹک ، گجرات ، بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئیں۔ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد باروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتارکیے گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 28 ڈیٹونیٹر ، 89 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، ایک ہینڈ گرنیڈ، چار آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون ، ممنوعہ پمفلٹ ، نقدی برآمد کرلی ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر ، فدا حسین ، فہد سلیم ، سیف اللہ ، نفیس ، اصرار ، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ۔ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران637 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں

پنجاب، مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
Exit mobile version