Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آج ہونیوالا آئی سی سی کا اجلاس بھی ملتوی

اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز)چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے تعین سے متعلق ہونے والی آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کی بورڈ میٹنگ ملتوی ہو گئی۔گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد اجلاس کو آج تک کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔تاہم اب آ ئی سی سی ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے جبکہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت موقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی عہدے کی مدت میں بھی ایک ماہ کی توسیع کاامکان ہے۔

Exit mobile version