کابل: افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل ‘شمشاد’ پر حملہ کردیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے
نامعلوم افراد کابل میں واقع شمشاد ٹی وی چینل کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے جہاں اندھا دھند فائرنگ کی گئی، مسلح ملزمان کے حملے کے بعد چینل کی نشریات بند کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حملے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔
حملے کے بعد علاقہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تاہم علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اور انہوں نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔
افغان پولیس کے مطابق آپریشن میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے